ضلع آصف آباد میں ریلوے اسٹیشن سے بیاٹریوں کا سرقہ کرنے والے سارقین گرفتار

   

حیدرآباد 2 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کے ضلع آصف آباد میں دے پلے واڑہ ریلوے اسٹیشن حدود میں ریلوے الیکٹریکل سب اسٹیشن سے 55 بیاٹریوں کے سرقہ کی واردات انجام دینے والے دو سارقوں کو ریلوے پروٹیکشن فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ راما گنڈم آر پی ایف انسپکٹر بی سریش گوڑ نے بتایا کہ 31 جنوری کو منچریالہ ضلع کے تانڈور منڈل میں ریجنسی روڈ اور آصف آباد پولیس اسٹیشن کے درمیان واقع دے پلے واڑہ ریلوے اسٹیشن حدود میں 55 بیاٹریاں سرقہ کی گئی تھیں۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جو سرقہ کی واردات کے چند گھنٹوں کے اندر ہی دو سارقین سرینو اور تروپتی مہیش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 55 بیاٹریاں اور سرقہ میں استعمال کی جانے والی کار کو بھی ضبط کرلیا۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ (ش)