ضلع آصف آباد میں چار لاکھ گیارہ ہزار ووٹرس

   

قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر کلکٹر راہول بوجا کا انکشاف

کاغذ نگر: ضلع کے بی آصف آباد ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ میں آج ڈسٹرکٹ کلکٹر اور مجسٹریٹ راہول راج کی زیر نگرانی میں اور ضلع کے مختلف محکموں کے ملازمین کی موجودگی میں12 ویں نیشنل ووٹرس ڈے کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ کلکٹر راہول راج، ایڈیشنل کلکٹر راجیشم اور ورون ریڈی کے علاوہ ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر راہول راج نے کہا کہ ووٹر کا بنیادی حق اپنے ووٹ کو استعمال کرنا ہے، اور اپنے ووٹ کی اہمیت کو پہچاننا ہے ۔ دستور ہند کے مطابق ملک کے ہر شہری کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کا اختیار ہے۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر راہول راج نے اپنے خطاب میں کہا کہ 5 جنوری 2022 تک ضلع آصف آباد میں ووٹر لسٹ میں ناموں کو اندراج کرنے والے جملہ411000 ووٹرس (چار لاکھ گیارہ ہزار) اس کے علاوہ 3038 سروس ووٹرس اور 5 این آر آئی ووٹرس رہنے کا دعوی کیا۔ نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر دستور ہند اور اپنے ووٹ کا استعمال کرنے سے متعلق قسم کھلائی گئی، بعد ازاں ضلع کلکٹر راہول راج نے قومی ووٹرس ڈے کے موقع پر سینئر سٹیزن کو شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔