ضلع ایس پی اودئے کمار ریڈی کی وظیفہ حسن خدمات پر وداعی تقریب

   

میدک یکم /جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع ایس پی اْودے کمار ریڈی کی سبکدوشی کے موقع پر منعقدہ وداعی تقریب میں ضلع کے عوامی نمائندوں اور اعلیٰ عہدیداروں نے ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس خصوصی منعقدہ تقریب کا انعقاد ایچ کنوینشن میں عمل میں آیا، جس میں تلنگانہ ملٹی زون آئی جی چندرشیکھر ریڈی، ضلع جج نیلماں، رکن پارلیمان رگھو نندن راؤ، مقامی رکن اسمبلی روہت راؤ، ضلع کلکٹر راہول راج اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی چندرشیکھر ریڈی نے کہا کہ اودئے کمار ریڈی پولیس محکمے کی شان بڑھانے والے عظیم شخصیت ہیں، جنہوں نے اپنے فرائض کو انتہائی وقف، نظم و ضبط اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیا۔انھوں نے انکی فرض شناس مستقل مزاج اور ذمہ دارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ رکن پارلیمان رگھو نندن راؤ نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی برقراری میں اْن کی خدمات قابلِ ستائش رہیں اور وہ بحیثیت ایس پی ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہے۔ تقریب کی صدارت ایڈیشنل ایس پی مسٹر ایس مہیندر نے کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورٹ پبلک پراسیکیوٹر جناب الحاج شیخ فضل احمد ڈی ایس پی پرسناکمار آرڈی او محترمہ رمادیوی۔سرکل انسپکٹرس اگراج ، رینوکا ، مسٹر چندراپال سب انسپکٹر محمد غوث صدر ٹی این جی اوز مسٹر ڈی نریندر نے بھی خطاب کرتے ہوئے سبکدوش آفسر کی خدمات پر روشنی ڈالی،تحائف مومنٹوز پیش کئے۔پریس کلب میدک کے صدر مسٹر ڈی نریش کیساتھ محمد فاروق حسین سینیر جرنلسٹ اور دیگر صحافیوں نے بھی تہنیت پیش کی اس تقریب میں مانک راج سیکریٹری ٹی این جی اوز سابق چیرمین بلدیہ میدک چندراپال اور ضلع سے تعلق رکھنے والے پولیس کے اعلی عہدیدار دیگر معزز شخصیتوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔