گمبھی راؤ پیٹ /24 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راجنہ سرسلہ ضلع میں آج ضلع ایس پی کے راہول ہیگڈے نے عوام کے ساتھ فیس ٹو فیس ( آمنا سامنا) پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس پروگرام میں ضلع بھر سے تعلق رکھے والے سنکڑوں افراد نے حصہ لیکر اپنے دیرانہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے راست طور پر ضلع ایس پی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے ۔ اس طرح اس پروگرام میں تقریباً 141 شکایتوں پر مبنی درخواستیں دی گئی ۔ اس پروگرام کو ضلع ایس پی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات بنائے رکھنے کیلئے اس طرح کے پروگرام کو منظور کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے درمیانی آدمیوں کے بجائے راست طور پر پولیس سے رجوع ہوں تاکہ انہیں انصاف مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کرائم کی روک تھام اور امن و امان کی برقراری کیلئے پولیس کی اہم توجہ ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم شکایت سیل کے ذریعہ ضلع بھر میں 1208 درخواستیں وصول کی گئی تھی ۔ جس میں اب تک 1110 شکایتوں کی یکسوئی عمل میں لائی جاچکی ہے ۔ اس پروگرام میں ڈی ایس پی وینکٹ رمنا ، سرکل انسپکٹر ، سب انسپکٹرز کے علاوہ پولیس ملازمین بھی موجود تھے ۔