نارائن پیٹ ۔8 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایس پی ڈاکٹر ونیت آئی پی ایس نے کہا کہ اگر عوام کی ذمہ داری اور عزم کے ساتھ خدمت کی جائے تو سماج میں پولیس کے تئیں احترام اور عزت میں مزید اضافہ ہوگا۔نارائن پیٹ پولیس اسٹیشن کے پی بالسوامی، دمرگڈا پولیس اسٹیشن کے ایس وینکٹ رامولو گوڈ اور مدور پولیس اسٹیشن کے ایم واسو رام کو نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ انہوں نے ضلع ایس پی ڈاکٹر ونیت سے خیر سگالی ملاقات کی اور پھولوں کا پودا پیش کیا۔اس موقع پر ایس پی نے انہیں اے ایس آئی ’’ون اسٹار‘‘ سے نوازا اور مبارکباد دی۔ بعد ازاں ایس پی نے کہا کہ پروموشن صرف حیثیت میں اضافہ نہیں ہے، بلکہ مزید ذمہ داری بھی لاتی ہے۔ اس پروگرام میں ڈی ایس پیز نلاپو لنگایا، مہیش اور دیگر نے شرکت کی۔