ضلع ایڈیشنل ایس پی ڈی ناگاراج کا دورہ نرساپور

   

میدک /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایڈیشنل ایس پی مسٹر ڈی ناگاراج نے میدک کے نرساپور سب ڈیویژن کا دورہ کرتے ہوئے نرساپور ٹاون میں لاک ڈاؤن کے دوران نافذ کردہ احکامات و پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر گہری نظر رکھنے کیلئے ڈرون کیمرے کے ذریعہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ ڈی ایس پی نرساپور مسٹر کرشن کمار ، سرکل انسپکٹر مسٹر ناگیا سب انسپکٹر پولیس مسٹر ست نارائنا بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل ایس پی ناگراج نے اپنے دورہ نرساپور کے موقع پر مستقر کے جس اسٹیشن میں ہنگامی طور پر قائم کردہ ترکاری مارکٹ کا جائزہ لیا اور ترکاری فروشوں میں سانیٹائزرس اور ماسک گلاؤز بھی تقسیم کئے ۔ ونیز انہوں نے اس موقع پر انہوں نے اسٹیٹ بنک آف انڈیا نرساپور کا بھی دورہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے جاری کی گئی امدادی رقم کے حصول کیلئے قطار میں ٹہرے ہوئے لوگوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات دی اور بنک منیجر سے بات کرتے ہوئے جہاں پینے کے پانی کا انتظام کرنے کی بھی ہدایات دی ۔ اسی طرح ایڈیشنل ایس پی نے نرساپور ، میدک ایکس وے پر قائم کردہ پولیس چیک پوسٹ کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے بلا وجہ گھومنے والوں پر کڑی نظر رکھنے اور ان کی گاڑیوںکو ضبط کرلینے کی ہدایت دی ۔ بعد ازاں انہوں نے مقامی اہل خیر حضرات کے تعاون سے تیار کردہ اشیائے ضروریہ کے کٹس بھی ضرورت مندوں میں تقسیم کئے ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ نرساپور مسٹر مرلیدھر یادو ، اسی طرح ایڈیشنل ایس پی میدک مسٹر ناگراج نے 21 اپریل کو ٹیکمال ، ریگوڑ ، الہ درگ ، پداشنکرم پیٹ کا دورہ کرتیہ وئے مستحقین میں چاول ، اشیائے ضروریہ کی تقسیم عمل میں لائی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی میدک مسٹر کرشنا مورتی ، الہ درگ سرکل انسپکٹر مسٹر روی ، سب انسپکٹران پولیس مسرز موہن ریڈی ست نارائنا، لمبادری ، کاشی ناتھ بھی موجود تھے ۔