ضلع بھدرا دری کتہ گوڑم میں موسلا دھار بارش

   

ڈیام کے دروازے کھولنے سے راستے منقطع، پانی میں پھنسے لوگوںکی ہیلی کاپٹر سے منتقلی

کتہ گوڑم۔/19 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گزشتہ چند دنوں سے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم و ریاست تلنگانہ میں موسلا دھار بارشیں ہو رہی ہیں،جس سے ندی نالے و ڈیام پانی سے پُر ہوچکے ہیں،اس اثناء میں کل صبح سے اشواراؤ پیٹ علاقے میں موسلا دھار بارش زیادہ مقدار میں ہونی کی وجہ سے پہاڑوں اور ڈیام سے منسلک چھوٹی چھوٹی جھیلوں میں جمع شدہ پانی آنے کی وجہ سے ڈیام کا پانی حد سے تجاوز کرگیا، ڈیام کے دو دروازے کھولے گئے، صبح اپنے گھروں سے اسی راستے سے گذرے ہوئے لوگ شام کے وقت جب اس راستے پر پہنچے تو ڈیام بھرجانے کی وجہ سے پانی سڑک پر آگیا جس کی وجہ سے آمد و رفت کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں ۔آندھرا پردیش و تلنگانہ دونوں ریاستوں کی سرحدوں پر واقع پدہ واگو پراجکٹ گمہ ڈی پلی میں واقع ہے، اس لئے دونوں ضلع کے کلکٹر و ایس پی نے معائنہ کیا اور پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر روانہ کیا گیا، پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کا تعلق آندھرا پردیش ویلر پہاڑ سے تھا اس لئے وہاں کے ضلع کلکٹر نے لوگوںکو اطمینان دلایا کہ ہم آپ کی خدمت کے لیئے ہمہ وقت تیار ہیں اور متاثرہ علاقے کے لوگوں سے کہاکہ محفوظ مقامات پر رہنے کے تمام انتظامات کئے ہوچکے ہیں، آپ لوگ وہاں پانی کا خطرہ ٹلنے تک رہ سکتے ہیں، ڈیام کے دو دروازے کھولنے کے باوجود زیادہ مقدار میں پانی آنے کی وجہ سے چھ گاؤں پانی کی زد میں آ چکے ہیں اور بہت سے گھر پانی میں بہہ گئے جس کے باعث کافی مالی نقصان پہنچا،حکومت تلنگانہ و آندھرا پردیش کے تمام افسران حفاظتی تدابیر میں لگے ہوئے ہیں۔