ضلع بھونگیر میں خوفناک سڑک حادثہ ، 4 خواتین ہلاک

   

بھونگیر /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کے بھونگیر ضلع میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 4 خواتین ہلاک ہوگئیں ۔ یہ حادثہ بھونگیر ضلع کے چوٹ اپل منڈل میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس نے مخالف سمت سے آنے والے مزدوروں کو لے جانے والے آٹو سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں تین خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ جبکہ ایک اور خاتون ہاسپٹل پہونچنے کے دوران جانبر نہ ہوسکی ۔ دیگر زخمیوں کو حیدرآباد کے پرائیویٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ مرنے والی خواتین کا تعلق دیولمانگرم گاؤں کے مزدوروں کے طور پر شناخت ہوئی ۔ مرنے والوں میں ڈاکوجی ناگا لکشمی 28 اناسویا 55 دھنا لکشمی 35 دیوراپلی سریشا 30 ہیں۔ یہ تمام زرعی مزدور بتائے گئے ہیں جو کھیت میں کام کرنے آٹو میں جارہے تھے ۔
ٹی ایس میسا کی رکنیت حاصل کرنے مسلم ٹیچرس اور ملازمین سرکار سے اپیل
نظام آ باد۔ 26/ فبروری ( ای میل) ریاست تلنگانہ کے برسر خدمت اقلیتی ملازمین سرکار اور ٹیچرس کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کی یکسوئی کیلئے قائم کی گئی نمائندہ تنظیم TSMESA کی رکنیت حاصل کر نے کیلئے MRPF کے قائدین خواجہ معین الدین ، نوید اقبال ، ظہیر الدین احمد بخاری نے ضلع نظام آ باد کے مسلم ملازمین سرکار اور تمام ٹیچرس خصوصا خواتین ٹیچرس سے پر زور اپیل کی ہے کہ TSMESA کی رکنیت حاصل کر یں۔ اور ٹی ایس میسا ضلع نظام آ باد کے صدر محمد انور رفیقی اورجنرل سکریٹری و ہیڈ ماسٹر دھارو گلی ہائی اسکول محمد عارف ایدین سے ربط پیدا کریں۔