ضلع بیدر میں تحریری و تقریری مقابلے

   

نئی نسل کو دینی علوم سے واقف کروانے کی کوشش
بیدر۔ 21 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جناب عبدالصمدمنجووالا نائب صدر مجلس استقبالیہ کاروانِ ادب ومرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بید رکی پریس نوٹ کے مطابق 11ویں سالانہ ضلع سطح ہائی اسکول جماعت ہشتم ، نہم اور دہم کے اردوزبان میں تحریری وتقریری مقابلے برائے طلباء وطالبات رکھے جارہے ہیں۔ موجودہ دور میں زیادہ تروالدین اپنی اولاد کو دینی واخلاقی تعلیم دلانے سے غفلت وکوتاہی برت رہے ہیں۔ اور بے توجہی کے سبب نئی نسل روزبرو زاخلاقی گراوٹ ، کاشکار ہورہی ہے۔ حسن ِ اخلاق کا فقدان، کے علاوہ دختران ِ ملت میں بے راہ روی پھیل رہی ہے۔ بے حیائی اور بے پردگی کے واقعات مسلمانوں کے لئے عبرتناک ہیں۔ انہیں ان کی ذمہ داری کی ادائیگی کا احساس دِلاتے ہیں۔ حضرت محمد ؐ کی حیات ِ مبارکہ اور سیرت خاتون جنت بی بی فاطمۃ الزہرا ؓ کی حیات سے متعلق نئی نسل میں ذوق وشوق پید اکرنے یہ مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔ نئی نسل کو اخلاقی ، دینی علوم سے آشنا کروانا ہم تمام کی ذمہ داری ہے۔ مقابلوں کے عنوانات اس طرح ہیں۔ برائے طلبہ ’’رحمت اللعالمین ؐ کی حیات مبارک کے روشن پہلو پر عمل کے ذریعہ باطل کی سازشوں کو ناکام کرنا مسلمانوں کافریضہ ‘‘ برائے طالبات ’’خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرا ؓ کی پاکیزگی وپردہ ۔ دخترانِ ملت کے لئے بہترین عملی نمونہ ‘‘ ہیں۔ 28ستمبر کو آئیڈیل گلوبل اسکول بسواکلیان، 29ستمبر کو حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول بید ر، یکم اکٹوبر کو شاداں ہائی اسکول ہمناآباد میں صبح اور الامین ہائی اسکول چٹگوپہ میں دوپہر سے یہ مقابلے ہوں گے۔ جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ کی زیرنگرانی اور علماء دین کی موجودگی میں یہ مقابلے ہوں گے ۔ 26ستمبر تک قریبی اسکول میں طلبہ وطالبات کے نام درج کروائیں۔ 14ربیع الاول کے جلسہ میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والوں کو احادیث کی مکمل جلد بطور انعام اور سند دی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لئے 9341882564 پررابطہ کرسکتے ہیں۔