مختلف اُمور سے متعلق کے ٹی آر کی جانب سے فنڈس کی منظوری
جگتیال : ضلع جگتیال مستقر اور رایکل منڈل کے بلدیہ کونسل کی دو سالہ تکمیل اور گذشتہ دو سالہ دور میں کئے گئے ترقیاتی کاموں پر مشتمل پراگتی نویدیکا رپورٹ کا ریاستی وزیر کے ٹی آر کے ہاتھوں رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ جگتیال رکن اسمبلی یم سنجے کمار رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی ، ضلع کلکٹر جی روی ، جگتیال بلدیہ چیر پرسن بوگا شراونی ، پراوین رایکل چیرمین مورا ہنمانڈلو ، بلدیہ کمشنر سوروپا رانی ، سی ڈی ایم اے ستیہ نارائنا کے ساتھ ریاستی وزیر کے چیمبر میں ترقیاتی کاموں پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ، ریاستی وزیر نے مسائل کا جائزہ لیا ۔ مشن بھگیرتا کے کاموں سے خراب ہوئی سڑکوں کی مرمت کیلئے علیحدہ فنڈس کی منظوری اور مزید دس کیلو میٹر مشن بھگیرتا پائپ لائین کیلئے فنڈس کی منظوری پر ریاستی وزیر نے اطمینان بخش جواب دیا ۔ TUFIDC فنڈس شہر جگتیال اور کورٹلہ رائیکل کیلئے 12 کروڑ کے بچت فنڈس سے کاموں کی ریاستی وزیر نے منظوری دی جگتیال اور رائیکل بلدیہ کی جدید عمارت کی تعمیر کیلئے اجازت کے ساتھ منظوری دے دی ۔ نوکا پلی اربن کالونی میں تیزی سے جاری 4250 ڈبل بیڈ روم مکانات کیلئے روڈس لائیٹس پینے پانی کی سربراہی جیسے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے درکار فنڈس کو مختص کرنے کی تجویز پر تیقن دیا ۔ انٹر گریٹ مارکیٹ کا دو ایکٹر اراضی بیٹ بازار میں قیام کیلئے منظوری دی ۔ جگتیال شہر میں ماسٹر پلان کا ماہ مارچ کے اوآخر تک ریویژن کو تکمیل کرنے عہدیداروں کو حکم دیا جگتیال رائیکل شہر میں شجر کاری اور پودوں کی افزائش اور شہر کی خوبصورتی کیلئے عہدیداروں کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر چیر پرسنس نے کے ٹی آر کے تعاون پر اظہار تشکر پیش کیا۔