ضلع جگتیال کے سری پوردیہات میں لاک ڈاون نافذ

   

حیدرآباد۔تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے سری پوردیہات میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے جہاں چند دن قبل کورونا کے 27 نئے معاملات سامنے آئے تھے ۔مقامی پنچایت نے اتوار سے اس ماہ کی 15 تاریخ تک لاک ڈاون نافذ کرنے کی قرارداد منظور کی ہے ۔ کرانہ کی دکانات کو صبح 6 بجے سے 10 بجے اور شام میں 6 بجے سے 9 بجے تک ہی کھلی رکھنے کی اجازت رہے گی۔ خریداری کیلئے ماسک کا لزوم ہوگا جبکہ خلاف ورزی پر ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔