ضلع حج سوسائٹی کیلئے اراضی مختص کرنے مہیش کمارکا مکتوب

   

نظام آباد: 10؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی صدر و قانون ساز کونسل رکن بی مہیش کمار گوڑ نے ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی کے نام مکتوب روانہ کرتے ہوئے ایک اہم نمائندگی پیش کی ہے۔مسٹر مہیش کمار گوڑ نے اپنے مکتوب میں بتایا کہ نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی سید عابد علی قاسمی نے ایک ایکڑ اراضی مختص کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ شہر میں ایک کمیونٹی ہال تعمیر کیا جاسکے۔ انہوں نے اس تجویز کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نمائندگی نہ صرف معقول ہے بلکہ ہمدردانہ غور و فکر کی مستحق بھی ہے۔انہوں نے کلکٹر کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ہر سال حجاج کرام کی تربیتی کلاسوں میں 1200سو سے زائد افراد شریک ہوتے ہیں، لہٰذا ایسے وسیع تر سہولت والے کمیونٹی ہال کی اشد ضرورت ہے۔ مہیش کمار گوڑ نے درخواست کی کہ ضلع انتظامیہ اس مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کرے اور فوری طور پر درکار کارروائی انجام دے تاکہ عوام کو سہولت فراہم ہوسکے اس موقع پر سید عابد قاسمی ،مولانا ارشد متین، مفتی یاسر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔