حیدرآباد ۔ 7اپریل ( سیاست نیوز) ضلع کلکٹر رنگاریڈی نے بتایا کہ ضلع میںکورونا کے 29 پازیٹیو کیس درج کئے گئے ۔ مسٹر اموبے کمار ضلع کلکٹر رنگاریڈی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ یکم مارچ سے تاحال ضلع رنگاریڈی میں بیرون ممالک سے آنے والوں کی تعداد 4654 رہی جن میں یکم مارچ سے ڈومسٹک اندرون ملک سفر کرنے والوں کی تعداد 224 ہے جبکہ دہلیکینظام الدین مرکز سے واپس آنے والوں کی تعداد 108رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ممالک سے شہر آنے کے بعد 14 دن کی طبی قید کورنٹائن کو مکمل کرنے والے 4654 افراد رہے جبکہ سرکاری ہلپ لائن کے ذریعہ کورونا کے 17 مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے اور ضلع رنگاریڈی میں جملہ 6 ایسولیشنسنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور ان ایسولیشن سنٹرز میں 406 افراد کو کورنٹائن کیا گیا ہے ۔ کلکٹر نے بتایا کہ مرکز سے واپس ہونے والے افراد سے ملاقات کے ذریعہ سکنڈری پازیٹیو کیس کی تعداد 77بتائی گئی ہے ۔جبکہ رنگاریڈی ضلع کے مکانات میں سروے کے ذریعہ 18622 کی جانچ کی گئی ہے اور ضلع بھر میں سرکاری اور سروے لائنس کے ذریعہ تاحال 83289 افراد کی جانچ کی گئی ہے ۔