جموں: سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے کھیدیاں گاؤں میں ایک نالے سے اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کی 38 بٹالین سے وابستہ ایک ٹیم نے گذشتہ شب ایک آپریشن کے ضلع سانبہ کے کھیدیاں گاؤں میں ایک نالے سے کچھ اسلحہ بر آمد کیا۔بر آمد شدہ اسلحہ میں ایک ہینڈ گرینیڈ، 303 رائفل کی 191 گولیاں اور 20 چارجر کلپس شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بر آمد شدہ سامان زنگ آلودہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔