کسانوں میں مسرت کی لہر ‘ زرعی کام عروج پر
گجویل ۔ گذشتہ دو تین دنوں سے ضلع سدی پیٹ میں وافر مقدار میں بارش ہونے کی بناء ضلع کے کسانوں میں مسرت کی لہر پائی جاتی ہے اور زرعی کام عروج پر ہے ۔ ضلع کے مدور منڈل میں سب سے زیادہ 15.9 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ بیجنگی منڈل میں سب سے کم صرف 0.9 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس طرح مردوڈی منڈل میں 10.7 سینٹی میٹر ‘ سدی پیٹ منڈل میں 9.9 سینٹی میٹر اور چیریال منڈل میں 7.3 سینٹی میٹر ‘ کونڈہ پاک منڈل میں 6.1 سینٹی میٹر اور انتکاپیٹ میں 5.5 بارش ریکارڈ کی گئی اور گجویل منڈل میں 5.0 سینٹی میٹر اور جگدیوپور منڈل میں 4.9 سینٹی میٹر دولت آباد منڈل میں 4.9 سینی میٹر اور دوباک منڈل میں 4.2 سینٹی میٹر ‘ دائے پول منڈل میں 4.1 سینٹی میٹر بارش کو محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے ریکارڈ کیا اس کے علاوہ مدور منڈل میں بھاری بارش ہونے کے سبب مواضعات لنگاپور اور دھولمیٹا میں موجود چیک ڈیم لبریز ہوکر چادر چلنے کے بناء مسافرین کو اور موٹر گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔