حیدرآباد۔ 16۔نومبر(یو ا ین آئی) سرسلہ ضلع میں 6 کمسن طلباء ڈیم میں غرق ہوگئے ۔ان میں تین طلبا کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ مزید تین کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرسلہ ضلع کے مانیر چیک ڈیم میں گذشتہ روز نہانے کے دوران تین طلبا ڈیم میں ڈوب گئے ۔ انھیں بچانے کی کوشش کے دوران مزید تین بھی پانی میں غرق ہوگئے ۔
