ضلع سنگاریڈی میں ایک شخص نہر میں بہہ گیا

   

حیدرآباد۔ 12 اگست (یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک شخص نہر میں بہہ گیا۔ پیر کی شام جھرہ سنگم منڈل کے پوٹ پلی گاؤں میں نرنجا نہر میں یہ واقعہ پیش آیا۔ اس شخص کی شناخت بونالا بھاسکر (45) کے طور پر ہوئی ہے جو پوٹ پلی کا رہنے والا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ برسات کے بعد پہلی بار اس نہر میں دیوی گنگا کی پوجا کرنے کیلئے آیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق وہ تیز بہاؤ والے پانی میں گہرائی تک چلا گیا اور بہہ گیا۔ پولیس نے دیگر محکموں کے ساتھ پیر کی رات دیر تک تلاش جاری رکھی، تاہم کوئی سراغ نہیں ملا۔ تلاش کا عمل منگل کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔

بھونگیر کی فیکٹری میں دھماکہ۔ایک مزدورہلاک
حیدرآباد۔ 12 اگست (یو این آئی) تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں پریمیئر ایکسپلوسوز کمپنی میں منگل کے روز دھماکہ ہوا، جس کے نتیجہ میں ایک مزدورہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ دھماکہ کے بعد ملازمین خوف کے عالم میں بھاگنے لگے تاکہ فیکٹری سے بچ کر نکل سکیں۔ ہلاک ہونے والے مزدور کی شناخت گوداوری کھنی کے سدانندم کے طور پر ہوئی ہے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر بھونگیر ایریا ہاسپٹل منتقل کر کے علاج شروع کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور دھماکے کی اصل وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔