ضلع عادل آباد اوٹنور میں دلخراش سڑک حادثہ

   

کانگریس اقلیتی قائد محمد شہباز کے بشمول تین نوجوان ہلاک ، ایک کی حالت تشویشناک

اوٹنور :ضلع عادل آباد کے اْوٹنور منڈل میں کماری تانڈہ میں پیش آئے ایک دلخراش حادثہ میں تین نوجوانوں کی برسر موقع موت واقع ہوگئی ، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو عادل آباد کے رمز ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع عادل آباد کے اْونٹور منڈل میں آج شام 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اسی وقت اوٹنور کی طرف جا رہے زیڈ پی کے چیرمین راتھوڈ جناردھن نے زخمیوں کا معائنہ کیا اور فوری طور پر 108 کو اطلاع دی گئی اور ایک کو عادل آباد رمز ہسپتال منتقل کیا۔ اس حادثہ میں کانگریس پارٹی اْوٹنو رکے اقلیتی سیل کے صدر محمد شہباز جاں بحق ہوگئے ، جو عادل میں ایک اجلاس میں شرکت بعد اپنے ایک دوست کے ہمراہ اْوٹنور واپس ہورہے تھے ۔ واقعہ کی اطلاع پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر اٹنور پولیس اطلاع ملتے ہی جائے مقام حادثہ پر پہنچی اورر معائنہ کیا ۔ حادثے کی وجوہات کے بارے میں دریافت کیا ۔ ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا بعد پنچنامہ نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم کیلئے اوٹنور کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔مقام حادثہ پر الخراش مناظرتھے۔ تین نوجوانوں کی نعشیں خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔ چاروں طرف جسمانی اعضاء بکھرے پڑے ہوئے تھے۔ مہلوکین کی محمد شہباز‘ روی‘ جادھو‘ اور موہن کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ تین نوجوانوں کا تعلق اونور سے ہی بتایا گیا ہے ‘ نوجوانوں کی سڑک حادثہ میں موت سے اْوٹنور میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔