حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 8.2ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔اپنے بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ضلع میدک میں اقل ترین درجہ حرارت 11.8ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ شہر حیدرآباد میں درجہ حرارت 14.6ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔آئندہ دو دنوں کے دوران تلنگانہ میں صبح کے اوقات میں کہر کا امکان ہے ۔ اے پی کے آورگیہ ورم میں اقل ترین درجہ حرارت 14.5ڈگری سلسیس درج کیاگیاہے ۔