ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت41.5ڈگری سلسیس درج

   

حیدرآباد3مئی (یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ،شمالی ساحلی اے پی،یانم،جنوبی ساحلی اے پی اور رائل سیما میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ تلنگانہ،شمالی ساحلی اے پی،یانم،جنوبی ساحلی اے پی اور رائل سیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اعظم ترین درجہ حرارت امکان ہے کہ 41تا43ڈگری کے درمیان تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں کے دوران درج کیاجائے گا۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں ژالہ باری ہوئی۔اسی عرصہ کے دوران تلنگانہ اور رائل سیما کے بعض مقامات کے ساتھ ساتھ ساحلی اے پی اور یانم میں موسم خشک رہا۔اعظم ترین درجہ حرارت 43ڈگری سلسیس تلنگانہ کے اے پی اور 41.5ڈگری سلسیس اے پی کے ضلع کرنول میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران درج کیاگیا۔