ضلع عادل آباد کانگریس کے سینئر قائد محمود خان کا انتقال

   

کیرا میری۔/11 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے ایچوڑہ منڈل کے کانگریس پارٹی کے سینئر قائد محمود خان کا آج صبح انتقال ہوگیا، محمود خان کو دو یوم قبل طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ منتقل کا گیا تھا لیکن آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ اطلاع پاکر رکن قانون ساز کونسل و ایڈیٹر روز نامہ ’ سیاست‘ جناب عامر علی خان نے مرحوم کے آبائی مقام ایچوڑہ پہنچ کر ان کی تجہیز و تکفین میں شرکت کی اور ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔