ممبئی 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع عثمان آباد کے دیہات جے جالا جو بھوم تحصیل اور دھائے گاؤں، تلجاپور کے تحت ہے عوام نے ووٹنگ بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ عوام کے مطابق اُن کے دیرینہ مطالبات پر نہ تو کوئی توجہ دی گئی اور نہ ہی مسائل کو حل کیا گیا۔ جے جالا گاؤں میں دس ہزار ووٹرس ہیں لیکن دوپہر ایک بجے تک ایک بھی ووٹر ووٹ ڈالنے کے لئے نہیں پہونچا۔
مالیگاؤں بم دھماکہ کے ملزم کیخلاف الیکشن کمیشن میں شکایت
نئی دہلی 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی جہد کار تحسین پوناوالا نے الیکشن کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ بھوپال کے بی جے پی امیدوار سادھوی پرگیا سنگھ کو لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے سے روک دے کیوں کہ انھیں دہشت گردی کے الزامات کا سامنا ہے۔ الیکشن کمیشن کو روانہ کردہ اپنے ایک مکتوب میں پوناوالا نے کہاکہ انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے مالیگاؤں کے 2008 ء کے بم دھماکے کا پرگیہ ٹھاکر ’’سرغنہ سازشی‘‘ قرار دیا تھا۔
