ضلع فریدکوٹ کے صدر بی جے پی مستعفی، اکالی دل میں شامل

   

چندی گڑھ : پنجاب کے ضلع فرید کوٹ کے بی جے پی کے صدر وجئے چھابرا نے بی جے پی سے استعفیٰ دے کر شرومنی اکالی دل میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ چھابرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے احتجاجی کسانوں کی حمایت اور پنجابیت کی تائید کیلئے بی جے پی سے استعفیٰ دیا ہے۔ پنجاب میں میونسپل انتخابات سے قبل انہوں نے بی جے پی کو چھوڑ دیا جس سے پارٹی کو دھکہ لگا۔