ضلع مارکٹ کمیٹی سکریٹری ڈی سرینواس راؤ کو تہنیت کی پیشکشی

   

جگتیال 9 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال مینگو مارکٹ یونین نے حالیہ دنوں جگتیال ضلعی مارکٹ کمیٹی سکریٹری کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے والے ڈی سرینواس راؤ سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے گلپوشی اور شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور مختلف مسائل پر نمائندگی کی۔ اس موقع پر یونین نے چلگل مینگو مارکیٹ میں سامان کا سرقہ ہونے اور سڑکوں کی خستہ حالت ہے درست کروانے اور سی سی کیمرے لگانے کیلئے نمائندگی پر سکریٹری نے جلد سے جلد تمام کاموں کو کروانے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر وفد میں یونین صدر محمد امین الدین اور منظور، ملیشم، جلیل پاشاہ، سید عقیل، اجو اور دیگر شامل تھے۔