ضلع محبوب نگر محکمہ ڈاک میں تقررات

   


دسویں کامیاب امیدواروں سے درخواستیں مطلوب
محبوب نگر۔ پوسٹل سپرنٹنڈنٹ محبوب نگر ڈیویژن اور ونپرتی ڈیویژن ( انچارج ) سردار مسعود عالم کی اطلاع کے بموجب دسویں کامیاب طلباء و طالبات کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے محکمہ ڈاک میں ملازمتوں کیلئے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل تلنگانہ سرکل کی جانب سے اعلامیہ نمبر RE/GDS.ONLINE/CYCLE-3/2021 ، 27 جنوری 2021 کو جاری کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق محکمہ ڈاک کے محبوب نگر پوسٹل ڈیویژن اور ونپرتی پوسٹل ڈیویژن میں گرامین ڈاک سیوک کی برانچ پوسٹ ماسٹر، ڈاک سیوک اور اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر کی تقریباً 90 اور 54 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ درخواستیں صرف ان لائن ہی داخل کی جاسکتی ہیں۔ ایس سی، ایس ٹی اور خواتین کیلئے کوئی فیس نہیں ہے۔ باقی درخواست گذار صرف 100 روپئے فیس آن لائن پر داخل کرکے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 26-2-2021 مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 040-23463613 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔