طلبہ کو سہولیات فراہم کرنے عہدیداروں کو ایڈیشنل کلکٹر کی ہدایت
محبوب نگر /21 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے پرسکون اور شفافیت کے ساتھ انعقاد کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ ایڈیشنل کلکٹر موہن راؤ نے اپنے چیمبر میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ 28 فروری تا 16 مارچ منعقد ہونے والے امتحانات کیلئے 33 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ سال اول کیلئے 10976 اور سال دوم کیلئے 10954 طلباء و طالبات امتحان تحریر کریں گے ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اس دوران مراکز پر پولیس کا معقول بندوبست کیا جائے ۔ دیہاتوں سے آنے والے طلباء کیلئے مخصوص آر ٹی سی بسوں کانظم کیا جائے ۔ تمام مراکز پر 144 سیکشن نافذ رہے گا ۔ مراکز کے اطراف زیراکس کی دکانیں بند رکھی جائیں ۔ برقی سربراہی میں خلل نہ ڈالا جائے ۔ مراکز پر تمام سہولتیں دستیاب رہیں ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسر سریدھر ، ڈی ای سی ممبران اوما مہیشور رویندر محکمہ مال پولیس، برقی ، صحت ، آر ٹی سی و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔