چنو ر ۔ گزشتہ 5 دنوں سے ضلع منچریال اور چنو ر میں سر شام سے ہی ٹھنڈ ہونا شروع ہو رہا ہے ، صبح 8 بجے تک زبردست سردی ہو رہی ہے، سردی کی وجہ سے کئی افراد متاثر ہو رہے ہیں فٹ پاتھ پر رہنے والے غریب لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے ٹھنڈ کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دے رہے ہیں گرم ملبوسات کو لوگ فوقیت دے رہے ہیں چنو ر شہر میں جگہ جگہ باہر سے آئے ہوئے تاجرین گرم ملبوسات کے مرکز قائم کئے ہوئے ہیں ان مرکز پر گرم ملبوسات کے خریدی کے لئے لوگوں کا اژدھام جمع ہو رہا ہے یہاں پر ہر عمر کے لوگوں کے لئے سوئٹرز ساکس بلانکیٹس مفلر دیگر گرم کپڑے فروخت ہو رہے ہیں دوسری طرف کسانوں کے کام میں بھی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے ضلع کے بعض مقامات پر سردی کی وجہ سے سردی کھانسی نزلہ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے شیر خوار بچے بھی سردی سے متاثر ہو رہے ہیں اور شام کے وقت کاروبار کرنے والے بھی متاثر ہو رہے سردی کی وجہ سے سڑکیں بھی شام ہوتے ہی سنسان نظر آرہی ہے ۔
