گورنمنٹ وہپ و رکن اسمبلی چنور مسٹر بالکا سمن کا بیان
منچریال ۔ 21 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع منچریال منڈل چنور کے متاراؤ پلی گاوں میں کورونا وائرس مثبت کیس متوفی خاتون سے متعلقہ 40 افراد جن کو کورنٹائن سنٹر بیلم پلی میں رکھا گیا ہے ۔ ان کی طبی رپورٹ منفی پائی گئی یہ بات گورنمنٹ وہپ و رکن اسمبلی چنور مسٹر بالکا سمن نے اپنے ایک بیان میں بتائی ۔ انہوں نے رپورٹ کی وصولی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مزید چند دنوں بعد مذکورہ افراد کا دوبارہ ٹسٹ کیا جائیگا ۔ اور کہا کہ حلقہ اسمبلی چنور اور ضلع منچریال کے عوام جو 14؍ اپریل کو پہلا کورونا مثبت کیس اور خاتون کی ہلاکت بعد ڈر و خوف میں مبتلاء ہوگئے تھے اب 40 افراد کی طبی رپورٹ منفی آنے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے لیکن عوام جس طرح لاک ڈاؤن کے آغاز سے ابھی تک جس طرح قواعد کی پابندی کر رہے ہیں ان قواعد پر لاک ڈاؤن کے اختتام تک مکمل درآمد کریں تاکہ اس مہلک وبائی مرض سے کامیابی سے مقابلہ کرسکیں۔