ضلع مُلگ میںلینڈ مائن اچانک پھٹ پڑی

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ضلع مُلگ کے وینکٹاپورام کے پلے واگو پروجیکٹ کے قریب ایک لینڈ مائن اچانک پھٹ پڑا۔یہ واقعہ پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیاجس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔پولیس کے مطابق بجلی گرنے سے یہ دھماکہ ہواجب کہ شبہ کیا جارہا ہے کہلینڈ مائن سیکوریٹی عہدیداروں کو نشانہ بنانے کیلئیسی پی آئی ماوسٹوںنے رکھی تھی۔اطلاع پر پولیس کی بشمول بم کو ناکارہ بنانے والا دستہ وہاں پہنچا جس نے دھماکہ کے مقام کا معائنہ کیا۔