ضلع مُلگ میں شیر کے پنجوں کے نشانات‘مقامی افرادخوفزدہ

   

حیدرآباد۔11دسمبر(یواین آئی) ضلع مُلگ کے الوباکا گاؤں کے نواح میں منگل کو شیر کے پنجوں کے نشانات کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف کی لہردوڑگئی جو اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے ہچکچا رہے ہیں۔ مقامی افراد نے خیال کیا ہے کہ یہ شیر جنگلاتی علاقہ کے آس پاس کے دیہاتوں میں گھوم رہا ہے ۔ اطلاع ملنے کے بعد، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نے متعلقہ ٹیموں کے ساتھ دورہ کیا اور پنجوں کے نشانات کامعائنہ کیا۔محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق شیر منگاپیٹ منڈل کے چنچوپلی جنگلاتی علاقہ میں جا سکتا ہے ۔ دیہاتیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بکریاں چرانے کیلئے جنگل میں نہ جائیں۔