ضلع میدک میں الگ الگ سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

   

میدک ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ضلع میدک میں مختلف مقامات پر پیش آئے الگ الگ حادثات میں تین افراد کی موت واقع ہوئی ۔ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ویلدرتی منڈل کے بومارم کی بھاگیا ماں 37 سالہ ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی واپسی کے دوران آٹو سے ٹکر کے باعث ہلاک ہوگئی ۔ یہ واقعہ منوہر آباد سیوار میں پیش آیا۔ اسی طرح توپران ٹاون میں نرسا پور شاہراہ پر 50 سالہ پوچیتا برہمن پلی کے قریب اپنی بائیک پر آرہا تھا پیچھے سے دھان کی کٹوائی کی گاڑی کی ٹکر ہوجانے سے برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ایک اور واقع میں ویلدرتی کے قریب ماسائی پیٹ ریلوے اسٹیشن پر مسٹر ای برہمچاری چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش میں اپنی جان گنوا بیٹھا ایک اور حادثہ میں الہ درگ میں مہاراشٹرا کی کارپوریشن کی بس سرویس جو حیدرآباد جارہی تھی الہ درگ کے آئی سی ڈی ایس دفتر کے قریب ریڈی پلی کے ساکن الیہ سندھیا جو انہیں ڈیوٹی کی انجام دہی کے بعد اپنے دیہات چلور واپس ہورہے تھے جو آٹو میں سوار تھے مقابل سے آنے والی بس سرویس سے تصادم پیش آنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔ ویلدرن پولیس توپران پولیس اور الہ درگ پولیس ضروری کارروائیوں کی انجام دہی کے بعد مصروف تحقیقات ہے ۔۔