ضلع میدک میں جرائم و حادثات

   

میدک ۔ چیگنٹہ میڈیا سے پوتریڈی پلی پر پیش آئے ایک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق بوتریڈی پلی کے متوطن مسٹر سرینواس ریڈی اپنی شریک حیات کے ساتھ ڈی دھرمارم پر ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہو رہے تھے کہ توازن کھو جانے کے باعث بائیک سے گر پڑے ۔ سرینواس ریڈی کی شریک حیات انجماں شدید زخمی ہوگئی ۔ رامائمن پیٹ کے دواخانہ میں ابتدائی علاج کے بعد حیدرآباد بغیرض علاج روانہ کیا گیا ۔ دوران علاج فوت ہوگئی ۔ پولیس رامائم پیٹ چیگنٹہ مصروف تحقیقات ہے ۔
٭٭ میدک کے پاپناپیٹ کوڑپاک مانجرا ریڈی میں ایک خاتون کی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی ۔ پولیس کو ورثاء کی تلاش ہے ۔
٭٭ حویلی گھن پور منڈل کے دیہات ناگاپور سرحد پر ایک کنال کے قریب غیر مجاز طور پر ریتی کی منتقلی کرنے والے تین اشخاص کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا اور تین ٹراکٹرس کو ضبط کرلیا گیا ۔ پولیس حوالی گھن پور مصروف تحقیقات ہے ۔
٭٭ ویلڈرتی میدک کے ایک تالاب میں پولیس ویلڈرتی کو ایک نومولود بچی کی نعش دستیاب ہوئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
٭٭ چیگنٹہ میدک کے ابراہیم پور میں ایک نوجوان شخص 25 سالہ سریش مویشیوں کو پانی پلانے اور نہلانے کی غرض سے ایک زرعی باؤلی کے کنارے اترا تھا اچانک توازن کھوجانے کے باعث گرپڑا ۔ سریش جو تیراکی سے عدم واقف تھا غرقاب ہوگیا ۔ پولیس چیگنٹہ مصروف تحقیقات ہے ۔
٭٭٭