میدک ۔ ضلع میدک کے منڈل کوڑی پلی کے تننگی تانڈہ میں پیش آئے ایک سرک حادثہ میں ایک شخص 45 سالہ جی چنیا کی ہلاکت پیش آئی ۔ تفصیلات کے مطابق مہلوک چنیا انہیں بائیک کے ذریعہ انہیں ڈیوٹی کی انجام دہی کے بعد راجی پیٹ واپس ہو رہا تھا کہ کوڑی پلی سمت سے آنے والی کار سے تصادم ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اومنی کار تیز رفتار آتے ہوئے بائیک کو ٹکر دے دی ۔ جس کے باعث بائیک میں سوار چنا کو شدید زخمی حالت میں نرساپور منتقل کیا جارہا تھا کہ دوران سفر فوت ہوگیا ۔ کوڑی پلی پولیس نے حادثے سے متعلق مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔
٭٭ میدک کے کلچرم کے قریب شب کے موقع پر پیش آئے ایک حادثے میں ایک ضعیف العمر خاتون نامعلوم کی موت واقع ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کو نامعلوم گاڑی سے ٹکر ہوگئی اور برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس کلچرم نے مقدمہ درج کرکے مصروف تحقیقات ہے ۔
٭٭ میدک کے نظام پیٹ میں پیش آئے ایک حادثہ میں ایک کسان جو اپنے کھیت میں زرعی کام انجام دے رہا تھا جو مرگی کی بیماری کی شکار تھا ۔ اچانک کسان ایم راملو 35 سالہ کو دورہ آجانے کے باعث قریبی بورویل باؤلی میں گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نظام پیٹ نے جائے حادثہ پہونچکر مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری ہسپتال رامائم پیٹ منتقل کیا گیا ۔
٭٭ ضلع میدک کے نرساپور کا متوطن ایک شخص نصیرالدین جو شراب کا عادی تھا ایک بیکری میں کام کیا کرتا تھا ۔ گذشتہ دو دنوں سے جھگڑا کرتے ہوئے نشہ کرنے کیلئے رقم طلب کر رہا تھا ۔ لیکن رقم نہ دینے پر قریبی تالاب میں کود کر اپنی جان دے دی ۔ پولیس نرساپور نے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔