ضلع میدک میں جرائم و حادثات

   

Ferty9 Clinic

میدک ۔ ضلع میدک منڈل کوڑی پلی کے انتارم گیٹ پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص کی ہلاکت پیش آئی ۔ تفصیلات کے مطابق دو ساتھی مسرز شیکھا کے نرسمہا اپنے گاؤں سے کوڑی پلی آکر واپس ہو رہے تھے کہ نرساپور سے دیگر دو ساتھ مسرز سریکانت اور چنو اپنی بائیک پر جارہے تھے ۔ دونوں بائیکس میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں شیکھا فوت ہوگیا ۔ دیگر تینوں شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس کوڑی پلی نے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔
٭٭ ضلع میدک کے نرساپور کے چناچنتہ کنٹہ پر کھیت میں کام کے دوران ایک کسان سرینواس ریڈی 48 سالہ ہلاک ہوگیا ۔ وہ اپنی تیار فصل دھان کی کٹوائی مشن کے ذریعہ کروا رہا تھا ۔ اس دوران برقی موٹر کا وائر کا کچھ حصہ کھلا ہونے کی وجہ سے وہ دوران کام وائر کو چھولیا ۔ جس کے باعث سریواس برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نرساپور نے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔
٭٭ ضلع میدک کے کلچرم کے لوتوواگو پر پیش آئے ایک بائیک حادثہ میں ایک نوجوان فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پٹن چیرو کے ساکن چھ دوست میدک کے قریب واقع ناگسان پلی کے ایڑواپائل دیواستھالائم میں پوجا کیلئے آرہے تھے کہ کلچرم کے قریب ایک بائیک توازن کھوجانے سے سڑک کے درمیان واقع ڈیوائڈر سے ٹکرا گیا ۔ جس کے باعث اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آنے والا ایک ساتھی سلیم ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کلچرم نے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔