ضلع میدک میں سڑکوںکی تعمیر و مرمت کیلئے 15 کروڑ 65 لاکھ کی منظوری

   

میدک ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں سڑکوں کی تعمیرات اور اس کی مرمت کے کاموں کیلئے 15 کروڑ 65 لاکھ کی منظوریاں دی گئی ہیں ۔ ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریش راو نے ضلع میدک کے دفتر تعلقات عامہ کو روانہ کردہ ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 13 سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام سڑکوں کا تعلق محکمہ آر اینڈ بی سے ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد اور بودھن کے درمیان 4.8 کیلو میٹر سڑک کی مرمت کے لئے 15.65 لاکھ میدک اور سدی پیٹ کے درمیان 7 کیلو میٹر سڑک کی مرمت کیلئے 180 لاکھ ، نرسا پور اور گجویل کے درمیان 3 کیلو میٹر سڑک کی مرمت کیلئے 75 لاکھ ، الہ درگ اور میٹل کنٹہ کے درمیان 3 کیلو میٹر سڑک کی مرمت کیلئے 75 لاکھ ، میدک اور بڑمٹ پلی کے درمیان 8 کیلو میٹر سڑک کی مرمت کیلئے 200 لاکھ ، برہمن پلی ریلوے اسٹیشن کی ایک کیلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 20 لاکھ ، کتہ پلی ، چنتہ کنٹہ کی 1.8 کیلو میٹر سڑک کی مرمت کیلئے 2.50 لاکھ ، پوتم شٹ پلی اور ویلڈرتی کے درمیان 7.5 کیلو میٹر سڑک کی مرمت کیلئے 100 لاکھ ، دوسپالی اور گجاواڈا 7.5 کیلو میٹر سڑک کی مرمت کیلئے 70 لاکھ ۔ یلعب گنڈا ایکس روڈ تا اوتلور ایکس روڈ کی مرمت کیلئے 2.32 کروڑ ، یٹکمال دامارنچہ سڑک کی مرمت کیلئے 15 لاکھ ، چنا شنکرم پیٹ تا مرزا پلی اور خواجہ پور 5.2 کیلو میٹر سڑک کی تعمیرات کیلئے 320 لاکھ کی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ آخر میں مسٹر ہریش راؤ نے بتایا کہ مذکورہ تمام کاموں کو جنگی خطوط پر انجام دیئے جائیں گے۔