توپران گرام پنچایت سے ترقی پاکر بلدیہ بن گیا ، ریاستی وزیر ہریش راؤ کا خطاب
میدک : ریاستی وزیر فینانس و صحت عامہ ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ شہر توپران جو 2014 ء میں ایک گرام پنچایت تھا اب ترقی پاکر بلدیہ بن گیا ہے ۔ وزیرموصوف توپران میں 5کروڑ 36 لاکھ کی لاگت سے تعمیرشدہ خوبصورت بلدیہ کی عمارت کا افتتاح کرنے کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ۔ مسٹر ہریش راؤ نے توپران میں 4 کروڑ 85 لاکھ کی لاگت سے تعمیرشدہ شاندار آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز کا بھی افتتاح کیا ۔ علاوہ ازیں انھوں نے یہاں کے بڑے تالاب سے ٹاؤن کی سڑک تک 2 کروڑ کی لاگت سے ہیلتھ شدہ سنٹرل لائیٹنگ نظام کا افتتاح کیا اور دیگر ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ بعد ازاں جدید بلدیہ و مستقر پر منعقدہ ایک تقریب میں چھوٹی بچت اسکیم کے تحت جاری کردہ 2 کروڑ روپئے کے چیکس کی تقسیم عمل میں لائی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر میدک ایس ہریش ، ایم پی میدک مسٹر کے پربھاکر ریڈی ، صدرنشین فارسٹ کارپوریشن مسٹر پرتاب ریڈی ، سابق صدرنشین اسٹیٹ فوڈکارپوریشن مسٹر الیکشن ریڈی ، گجویل ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (GADA) کے عہدیدار مسٹر متیم ریڈی ، صدرنشین بلدیہ توپران رویندر گوڑ ، صدرنشین ضلع پریشد ہیما لتا گوڑ ، کمشنر بلدیہ توپران مسٹر موہن ، ایم ایل سی ڈاکٹر یادو ریڈی ، ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی پریتما سنگھ ، صدرنشین ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک مسٹر چٹی دیویندر ریڈی بھی شریک تھے ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ قبل ازیں میدک کے چیگنٹہ پر زرعی مارکیٹنگ کمیٹی کے احاطہ میں تعمیرکردہ شاپنگ کاملکس ، ماڈل اسکول کی عمارت کا افتتاح کیا ۔ اور چیگنٹہ میں تحصیل آفس اور منڈل پریشد دفتر کی تعمیر کیلئے 60 لاکھ جاری کرنے ، چیگنٹہ اور نارسنگی منڈلوں میں پرائمری ہیلتھ مراکز کے قیام کیلئے ایک کروڑ جاری کرنے کا اعلان کیا ۔