ضلع میدک میں 23 بستی دواخانوں کے قیام کیلئے منظوری

   

میڈیکل آفیسرس اور تحصیلداروں کے ساتھ اجلاس، ضلع کلکٹر راجرشی شاہ کا خطاب

میدک۔ 5 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر میدک راجرشی شاہ نے کہا کہ ضلع میدک میں 23 بستی دواخانوں کی منظوری حاصل ہوئی ہے۔ جس کی عمارتوں کی تعمیرات کے لے فی اسپتال 250 مربع گز اراضی کی نشاندہی کرنا ہوگا۔ ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی پریتما سنگھ اور میڈیکل آفیسرس، تحصیلداروں کے ساتھ دفتر کلکٹریٹ میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کے دوران کلکٹر راجرشی شاہ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے ویمنس اینڈ چائلڈ ویلفیر عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حاملہ خواتین کی پہلے تین ماہ مکمل تفصیلات کے ساتھ ضلع میڈیکل آفیسر کو روانہ کرنا ہوگا۔ اس امر کے لئے آئی سی ڈی ایس عملہ اور محکمہ صحت کے ملازمین میں شرکت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانوں میں ڈیلیوریز کے فیصلہ کو 76 سے 80 تک پہنچانا چاہئے۔ انہوں نے میڈیکل عہدیداروںکو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ حاملہ خواتین کو ڈیلیوریز کے لئے سرکاری دواخانوں کو لانے والے آشاورکرس، نان میڈیکل آفیسرس کے لئے ویٹنگ رومس الاٹ کرنا ہوگا۔ آخر میں شاہ نے کہا کہ ضلع میں جاری کنٹی ویلگو پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ اس اجلاس میں ضلع پریشد چیف ایگزیکٹیو آفیسر وینکٹ سیلیش، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر چندو نائک، سپرنٹنڈنٹ آف ایریا ہاسپٹل ڈاکٹر پی شیکھر، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر سائی بابا نے بھی شرکت کی۔