ضلع میدک میں 322 دھان خریدی مراکز قائم کئے جائیں گے : کلکٹر

   

میدک ۔ چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ مسٹر سومیش کمار نے ریاستی وزیر اعلی کے احکامات کی روشنی میں ریاست کے تمام اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس بذریعہ ویڈیو کانفرنس اہتمام کیا گیا ۔ اس طرح ضلع کلکٹر میدک مسٹر ایس ہریش نے اپنے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اپنے چیمبر میں سومیش کمار کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی ۔ بعد ازاں کلکٹر ضلع میدک مسٹر ایس ہریش نے بتایا کہ امسال ضلع بھر سے 4 لاکھ 43 ہزار میٹرک ٹن دھان مارکٹ کو آسکتے ہیں ۔ جس کیلئے ضلع بھر میں 322 دھان خریدی مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر جی رمیش ، ضلع پریشد سی ای او مسٹر شیلش ڈی آر ڈی اے سرینواس ، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر ترون ای ای پنچایت راج رامچندر ریڈی ، ڈسٹرکٹ سیول سپلائیز آفیسر سرینواس ضلع ہیلت آفیسر وینکٹیشور راؤ اور ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر گیانیشور کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔