میدک۔/26 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے چیگنٹہ منڈل کے دلور موضع کا شخص رام سنگھ جو پیشہ سے مزدور بتایا جاتا ہے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں چیگنٹہ کے ڈاکٹرس کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری ایمبولنس کے ذریعہ گاندھی ہاسپٹل حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب رام سنگھ نامی شخص آج مہاراشرا سے اپنے آبائی مقام ولور واپس ہوا۔ راستہ میں کھانسی ، شدید پیٹ میں درد کی شکایت پر دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کے فوری بعد کورونا وائرس ہونے کے شبہ میں 108 سرویس کے ذریعہ گاندھی ہاسپٹل روانہ کیا گیا۔ اس خصوص میں ضلع ہیلت آفیسر میدک ڈاکٹر نوین نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متعلق ایسا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ صرف شک کی بنیاد پر گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا جارہا ہے۔ تمام ٹسٹوں کے بعد ہی کورونا وائرس کے مثبت ہونے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔