تلنگانہ میں ہر سال 4 ہزار سے زیادہ محبت کی شادیاں رجسٹرڈ ، ایک ہزار کا اسی ضلع سے تعلق
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : میڑچل آئی ٹی کمپنیوں کا سنٹر ہے ۔ تعلیمی اداروں کا گھر ہے ۔ اب تازہ ترین یہ بات سامنے آئی ہے کہ محبت کی شادیوں کے مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ ریاست کے دیگر علاقوں کے مقابلے اس ضلع میں سب سے زیادہ محبت کی شادیوں کا رجسٹریشن ہوا ہے ۔ تلنگانہ میں ہر سال 4 ہزار سے زیادہ محبت کی شادیاں ہوتی ہیں ۔ جس میں سب سے زیادہ ضلع میڑچل ، ملکاجگری میں 1000 سے زیادہ محبت کی شادیاں رجسٹریشن ہوتی ہیں ۔ میڈیکل ، انجینئرنگ کالجس کے علاوہ اس علاقے میں کئی خانگی انسٹی ٹیوٹس ، سافٹ ویر کمپنیاں موجود ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد میں ہاسٹلس ہیں ۔ تلنگانہ کے بشمول ملک کے دیگر ریاستوں اور شہروں سے نوجوان تعلیم اور روزگار حاصل کرنے کے لیے زیادہ تر ضلع میڑچل کا رخ کررہے ہیں جب نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں ان کے درمیان پہلے دوستی ہوتی ہے اور پھر یہ دوستی محبت میں تبدیل ہورہی ہے ۔ جس کے بعد یہ جوڑے محبت کی شادی کررہے ہیں ۔ جس سے محبت کی شادیوں کے رجسٹریشن میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس ضلع میں سال 2020-21 سے 2024-25 کے درمیان مسلسل 984 ، 1149 ، 1196 اور 1102 محبت کی شادیاں محکمہ رجسٹریشن کے دفتر میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں ۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر ضلع رنگاریڈی ہے ۔ جہاں گذشتہ 5 سال کے دوران مسلسل 652 ، 661 ، 539 ، 446 ، 339 محبت کی شادیوں کا رجسٹریشن ہوا ہے ۔ تیسرے مقام پر ضلع ورنگل ہے جہاں 412 سے 647 کے درمیان محبت کی شادیوں کا رجسٹریشن ہوا ہے ۔۔ 2