ضلع میں جرائم کے روک تھام کیلئے ضروری اقدامات

   

ناگی ریڈی پیٹ کے پولیس اسٹیشن کی تنقیح ۔ ایس پی راجیش چندرا کا بیان
یلاریڈی ۔22 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایس پی راجیش چندرا نے بتایا کہ ضلع میں جرائم کو رونے کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ منڈل ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن کا دورہ کرنے تنقیح کی اور مختلف ریکارڈس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ضلع میں جرائم کے روک تھام و سڑک حادثات کے انسداد کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ضلع میں سڑک حادثات کثرت سے پیش آرہے ہیں جس کی وجہ سے کئی زندگیاں ختم ہورہی ہیں۔ گزشتہ تین سال میں سڑک حادثوں میں ضلع بھر سے 270 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فی الوقت چار ماہ کے دوران ضلع میں 70 افراد حادثات کی وجہ سے فوت ہوگئے ۔ اس کے علاوہ ضلع میں زائد سود وصول کرنے والے 63 سود خوروں کی انکوائری کرکے 19 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔ ضلع میں خودکشیوں کے واقعات بھی کثرت سے پیش آرہے ہیں ۔ عوام کو ملاوٹی سیندھی اور نشیلی چیزوں سے دور رہنے کیلئے شعور بیدار کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر یلاریڈی ڈی ایس پی سرینواس راؤ ، سب انسپکٹر ملاریڈی و عملہ موجود تھا ۔ بعد ازاں ضلع ایس پی راجیش چندرا نے منڈل لنگم پیٹ پولیس اسٹیشن کا رُخ کرتے ہوئے تنقیح کی اور نشیلی چیزوں کو فروخت کرنے والے خریدنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ ملاوٹی سیندھی کی وجہ سے نصراللہ آباد علاقہ میں کئی افراد کی صحت متاتر ہونے سے سیندھی خانہ بند کردیا گیا ہے ۔ آن لائن بٹنگ پر خاص نظر رکھنے کا عملہ کو مشورہ دیا اور ڈرگس جیسی لعنت سے نوجوانوں کو دور رکھنے کے اقدامات کرنے کی تاکید کی ۔ اس موقع پر یلاریڈی ڈی ایس پی سرینواس راؤ ، سب انسپکٹر وینکٹیشورلو ، اے ایس آئی پرکاش اور عملہ موجود تھا ۔