لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری کیلئے عہدیداروں کے ساتھ کلکٹر جی روی کا اجلاس
جگتیال 24/اپریل(سیاست ڈسٹرک نیوز)ضلع کلکٹر جگتیال جی روی نے آج اپنے دفتر میں ضلعی عہدیداروں کے ساتھ کورونا وائیرس کے باعث لاک ڈاؤن کی عمل آوری کے دوران حکومت کے احکام کی سختی کے ساتھ پابندی سے متعلق اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ انہوں نے ملازمین کو تاکید کی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ماسک کا ضرور استعمال کریں۔ ضلع میں دھان کی خریداری کے مراکز پر، آم کی مارکٹ اور روزگار ضامن پروگرام سے متعلقہ کاموں کی انجام دہی کے دوران مزدور اور عہدیدران احتیاطی تدابیر پر خصوصی توجہ دیں۔اور ہر مزدور کے لئے ماسک کا لازمی طور پر استعمال کروایا جا ے۔اگر کسی محکمہ سے متعلقہ افراد کی جانب سے ماسک کا عدم استعمال کرنے پر متعلقہ ضلعی عہدیدار کو ذمّہ دار ٹھہرایا جائیگا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں سے تاکید کی کہ وہ 380 دھان کی خریداری کے مراکز اور آم کی مارکٹ میں صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔اور ہاتھوں کی صفائی کے لئے صابن اور پانی کا انتظام کریں۔ساتھ میں ان مقامات میں طبی عملہ کا تعین کیا جائے۔ طبی عملہ کی فہرست تیار کرکے شناختی کارڈ جاری کرنے کے لئے محکمہ پولیس کو فہرست عطا کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو تاکید
کی۔ضلع میں دستیاب مزدوروں کی خدمات حاصل کی جائے۔دیگر اضلاع سے آنے پر مزدوروں کی نشاندھی کرتے ہوئے اْنہیں 28 دنوں کے لئے کورنٹاین سنٹر کو روانہ کیا جائے۔مستحقین میں اشیائے ضروریہ کی فلاحی تنظیموں کی جانب سے فراہمی کے دوران سماجی فا صلہ کو اختیار نہ کیا جارہا ہے۔چنانچہ تعلقات میں اشیاء کی تقسیم سے قبل تحصیلدار اور شہری علاقوں میں بلدی کمشنر کی موجودگی میں اشیاء تقسیم کی جائے۔اس موقع پر ضلع ایس پی سندھو شر ما نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری باہر آنے والی سواریوں کو سیز کردیا جائیگا۔ملازمین بھی فرائض کی ادائیگی کے لئے ہی اپنے مکانوں سے باہر نکلیں خالی اوقات میں باہر نہ آئیں۔اور اپنے شناختی کارڈ کے علاوہ ڈیوٹی پا س بھی ساتھ رکھیں۔مستحقین میں اشیائے ضروریہ کی فلاحی تنظیموں کی جانب سے فراہمی کے دوران سماجی فا صلہ کو اختیار نہ کیا جارہا ہے۔اس موقع پر ضلع ایس پی سندھو شر ما نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران باہر آنے والی سواریوں کو سیز کردیا جائیگا۔ملازمین بھی کے لئے ہی باہر نکلیں خالی اوقات میں باہر نہ آئیں۔اور اپنے شناختی کارڈ کے علاوہ مستحقین میں اشیائے ضروریہ کی فلاحی تنظیموں کی جانب سے فراہمی کے دوران سماجی فا صلہ کو اختیار نہ کیا جارہا ہے۔چنانچہ تعلقات میں اشیاء کی تقسیم سے قبل تحصیلدار اور شری علاقوں میں بلدی کمشنر کی موجودگی میں تقسیم کی جا سکتی جائے۔اس موقع پر ضلع ایس پی سندھو شر ما نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران باہر آنے والی سواریوں کو سیز کردیا جائیگا۔ملازمین بھی فرائض کی ادائیگی کے لئے ہی باہر نکلیں خالی اوقات میں باہر نہ آئیں۔اور اپنے شناختی کارڈ کے علاوہ ڈیوٹی پا س بھی ساتھ رکھیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ضلع کلکٹر بی راجیشم ،ایڈیشنل ایس پی دکشنا مورتی،کمشنران بلدیات اور ضلعی عہدیداروںنے شرکت کی۔
