زرعی کمیٹی کے نامزد چیرمین چلکا رمنا کا اظہار خیال
نرمل۔ /27 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نرمل ٹی آر ایس کے سینئر قائد مسٹر چلکا رمنا کو نرمل زرعی مارکٹ کمیٹی کا چیرمین نامزد کیا گیا۔ وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے حکومت کی جانب سے احکامات کی کاپی چلکا رمنا کے حوالے کی۔ پدما شالی طبقہ کی نمائندگی حلقہ اسمبلی نرمل میں ضروری سمجھتے ہوئے وزیر موصوف نے حرکیاتی قائد مسٹر چلکا رمنا کو اس عہدہ پر نامزد کیا ہے۔ نو منتخب صدر نشین زرعی کمیٹی چلکا رمنا و صدر نشین بلدیہ نرمل نے آج دفتر مقامی’ سیاست ‘پر پہنچ کر اسٹاف رپورٹر’سیاست‘ سے ملاقات کی ۔ جلیل ازہر نے نو منتخب صدر نشین کو گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر دونوں صدور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اے اندرا کرن ریڈی کی شاندار کارکردگی سے نرمل ضلع ماڈل ضلع میں تبدیل ہورہا ہے۔ اس موقع پر نو منتخب صدر نشین زرعی کمیٹی مسٹر چلکا رمنا نے ان کی بحیثیت صدر نشین نامزدگی پر ریاستی وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ ، ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو بحسن خوبی نبھائیں گے۔ کل یعنی 28 اگسٹ کو زرعی مارکٹ میں صدرنشین کی حیثیت سے چلکا رمنا حلف لیں گے ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی بھی موجود رہیں۔ ان کے ہمراہ اے پوشٹی رکن بلدیہ، جی رمنا رکن بلدیہ موجود تھے۔