ضلع نرمل میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

   

حیدرآباد12جنوری(یواین آئی) ضلع نرمل میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے کوہیرمنڈل میں یہ تیندوا مقامی افراد کو نظرآیا جنہوں نے تیندوے کی نقل وحرکت کو اپنے سل فونس میں قید کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق بعض افراد نے اس تیندوے کو سڑک عبورکرتے ہوئے دیکھا۔ یہ افراد بائیک پر جارہے تھے کہ ان کو اچانک جھاڑیوں میں سے یہ تیندوا نظر آیا ۔