ایپا سوامی کے بھکتوں کو مسلم نوجوانوں نے کھانا کھلایا
نرمل /3 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کے ضلع نرمل میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔ جس کو مثالی اقدام قرار دیتے ہوئے سوشیل میڈیا پرا س کی ستائش کی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نرمل ضلع کے جعفر پور گاؤں میں چند مسلم نوجوانوں نے گاؤںمیں ایپا سوامیوں کے بھکتوں کیلئے کھانے کا اہمام کیا ۔ اس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ جس میں دیکھا جارہا ہے کہ مسلمان ، ایپا سوامیوں کی خوشگوار انداز میں میزبانی کر رہے ہیں ۔ ایک ایسے وقت جب ملک میں بعض تنظیموں اور گوشوں کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ میں مسلمانوں کا یہ اقدام ملک بھر کیلئے مثالی ثابت ہو رہا ہے ۔
کوکین کے دو اسمگلرس گرفتار
نظام آباد :3 ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ڈچپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں 31؍ ڈسمبر کی شب ٹاسک فورس پولیس کی تلاشی کے دوران کوکین کی اسمگلنگ کرنے والے دو اسمگلرس کو گرفتار کرلیا گیا تھا دہلی سے حیدرآباد کوکین منتقل کیا جارہا تھا ۔باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پولیس نے کوکین کی اسمگلنگ کے کیس میں حیدرآباد کے مزید 2 اسمگلرس کو گرفتار کیا ہے ڈچپلی میں تلاشی کے دوران گرفتار کئے گئے اسمگلرس سے پوچھ تاچھ کے دوران 2ساتھیوں کے نام کا انکشاف کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔