ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کی کامیاب کوشش کی ہر طرف سے ستائش ، چیف منسٹر سے عوام کا اظہار تشکر
نرمل ۔ صدرنشین بلدیہ ایشور معاون رکن بلدیہ سلمان خان ، شیخ سلیم رکن بلدیہ اقلیتی سیل ٹی آر ایس نرمل مسٹر سید مشیر الدین ، رکن بلدیہ رفیع نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی کی تاریخ ساز کارکردگی پر ان کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ نرمل جیسے تعلقہ کو ضلع کا مقام دلاکر جو ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس کی مثال نہیں مل سکتی ۔ آج اس ضلع میں اندرا کرن ریڈی وزیر موصوف نے اپنی تمام تر کوششوں سے نرمل جیسے علاقہ میں میڈیکل کالج کے ساتھ ساتھ نرسنگ کالج کی منطوری میں جو کردار نبھایا ہے اس کو اس ضلع کی سیاسی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ۔ ان قائدین نے کہا کہ آج وزیر موصوف کی خصوصی توجہ کا نتیجہ ہے کہ دیویا نگر میں ایک ہفتہ قبل ہی ریاستی وزیر صحت مسٹر ہریش راؤ نے دو سو پچاس بستروں پر مشتمل دواخانہ کا سنگ بنیاد رکھا نرمل کے کئی علاقوں میں سی سی روڈ کا جال بچھادیا گیا ۔ چین گیٹ سے بنگل پیٹ کی سڑک کو توسیع دیتے ہوئے قدیم نرمل کی پہچان بدل گیا ۔ بالخصوص اے اندرا کرن ریڈی کی اقلیت دوستی قابل قدر ہے ۔ موصوف اپنے علاقہ میں معمولی مسائل بھی درپیش ہوں تو ان افراد تک پہونچتے ہوئے مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہیں آج یہی سبب ہے کہ نرمل کا ہر طبقہ وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی کی کامیاب کارکردگی سے متاثر ہے اب تو انہوں نے اپنے سیاسی قد کو اور بھی عوام کی نظر میں بلند کرلیا ہے کیونکہ کسی کے ذہن میں نہیں تھا کہ نرمل میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں آئے گا ۔ ان قائدین نے ریاستی سطح پر ٹی آر ایس کی شاندار کارکردگی اور اسکیمات پر عمل آوری کو ایک مثال قرار دیا ۔ اس لئے کہ ملک کے کسی بھی حصہ میں اس طرح کی فلاحی اسکیمات کسی بھی ریاست میں نہیں ہیں ۔ ریاست تلنگانہ ہر شعبہ میں ترقی کی سمت گامزن ہے جبکہ آج وزیر اعلی نے بے روزگار نوجوانوں کی بے چینی کو دور کرتے ہوئے اسی ہزار سے زائد جائیدادوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہیے۔ بہت جلد اسی ہزار خاندانوں کے آنگن میں خوشیاں رقص کریں گی ۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ اس ملازمت کے مواقع کو اپنی صلاحیتوں کے ذریعہ حاصل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ نتیجہ کوششوں کا نکلتا ہے خواہشوں کا نہیں ۔ ان تمام قائدین نے ریاستی چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ ریاستی وزیر ہریش راؤ ، ریاستی وزیر کے ٹی آر کے ساتھ ساتھ ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی کون رمل کی تمام عوام کی جانب سے دلی مبارکباد دی ہے ۔ آج نرمل میں ٹی آر ایس نے بہت بڑی ریالی کا بھی اہتمام کیا ۔