میئرکاعہدہ بی سی جنرل خاتون کیلئے مختص ‘سیاسی جماعتوں کی جانب سے تیاریاں شروع
نظام آباد: 17؍ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع الیکشن آفیسر و کلکٹر ایلا ترپاٹھی نے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے آئندہ بلدی انتخابات کے سلسلے میں تمام 60 وارڈوں (ڈویژنس) کی حتمی ریزرویشن فہرست جاری کر دی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں قرعہ اندازی کے بعد یہ فہرست طے کی گئی، جس سے انتخابی عمل میں تیزی آ گئی ہے۔جاری کردہ فہرست کے مطابق وارڈ وائز ریزرویشن اس طرح ہے۔وارڈ نمبر 1 جنرل، وارڈ نمبر 2 ایس سی جنرل، وارڈ نمبر 3 جنرل (خاتون)، وارڈ نمبر 4 جنرل، وارڈ نمبر 5 جنرل، وارڈ نمبر 6 جنرل (خاتون)، وارڈ نمبر 7 بی سی جنرل، وارڈ نمبر 8 جنرل، وارڈ نمبر 9 جنرل (خاتون)، وارڈ نمبر 10 جنرل، وارڈ نمبر 11 جنرل (خاتون)، وارڈ نمبر 12 بی سی (خاتون)، وارڈ نمبر 13 ایس ٹی جنرل، وارڈ نمبر 14 بی سی جنرل، وارڈ نمبر 15 بی سی جنرل، وارڈ نمبر 16 بی سی (خاتون)، وارڈ نمبر 17 ایس سی (خاتون)، وارڈ نمبر 18 جنرل، وارڈ نمبر 19 جنرل،وارڈ نمبر 20 بی سی (خاتون)، وارڈ نمبر 21 جنرل (خاتون)،وارڈ نمبر 22 بی سی (خاتون)،وارڈ نمبر 23 بی سی (خاتون)، وارڈ نمبر 24 جنرل (خاتون)، وارڈ نمبر 25 جنرل، وارڈ نمبر 26 جنرل، وارڈ نمبر 27 جنرل (خاتون)، وارڈ نمبر 28 بی سی جنرل، وارڈ نمبر 29 جنرل (خاتون)، وارڈ نمبر 30 جنرل، وارڈ نمبر 31 جنرل (خاتون)، وارڈ نمبر 32 جنرل (خاتون)، وارڈ نمبر 33 جنرل (خاتون)، وارڈ نمبر 34 جنرل (خاتون)، وارڈ نمبر 35 جنرل، وارڈ نمبر 36 جنرل (خاتون)،وارڈ نمبر 37 بی سی (خاتون)، وارڈ نمبر 38 بی سی جنرل،وارڈ نمبر 39 ایس سی (خاتون)،وارڈ نمبر 40 ایس سی جنرل، وارڈ نمبر 41 بی سی (خاتون)،وارڈ نمبر 42 بی سی جنرل، وارڈ نمبر 43 بی سی جنرل، وارڈ نمبر 44 ایس سی جنرل، وارڈ نمبر 45 بی سی (خاتون)، وارڈ نمبر 46 بی سی جنرل، وارڈ نمبر 47 جنرل، وارڈ نمبر 48 بی سی جنرل، وارڈ نمبر 49 جنرل (خاتون)، وارڈ نمبر 50 جنرل،وارڈ نمبر 51 بی سی جنرل،وارڈ نمبر 52 بی سی جنرل،وارڈ نمبر 53 جنرل (خاتون)،وارڈ نمبر 54 جنرل (خاتون)، وارڈ نمبر 55 جنرل،وارڈ نمبر 56 بی سی (خاتون)،وارڈ نمبر 57 بی سی (خاتون)،وارڈ نمبر 58 بی سی جنرل، وارڈ نمبر 59 بی سی (خاتون)،وارڈ نمبر 60 بی سی (خاتون)۔ کلکٹر ایلا ترپا ٹھی نے بتایا کہ ریزرویشن کے اس عمل میں مکمل شفافیت اختیار کی گئی ہے اور تمام ضابطوں کی پابندی کی گئی ہے جبکہ مئیر بی سی جنرل خاتون کے لیے مختص کیا گیا ہے یہ حکومت کی جانب سے 50 فیصد تحفظات خواتین کو فراہم کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔ ریزرویشن فہرست کے اجرا ئی کے بعد سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کے انتخاب اور انتخابی حکمت عملی کی تیاری شروع کر دی ہے جب کہ عوامی و سیاسی حلقوں میں اس فہرست پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔