نظام آباد:ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ ضلع میں 10؍ اگست کے روز بال عدالت بچوں کی عدالت کا اوپن بنچ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اطفال کے حقوق کے تحفظ کیلئے اور دیگر اطفال کے مسائل پر واقفیت حاصل کرنے اور نمائندگیاں حاصل کرنے کیلئے ریاستی اطفال حقوق کے 7 رکنی ممبر س کی ٹیم اور چیر پرسن سرینواس رائو ضلع کا دورہ کررہے ہیں ۔ سرینواس رائو 10:30 بجے کلکٹریٹ کے پرگتی بھون میں اطفال کے حقوق اور ان کے سرپرست والدین سے نمائندگی حاصل کریں گے پولیس ، ریونیو ، خواتین و اطفال ، ڈی آر ڈی اے ، جی ای او ، سیول سپلائیز کے علاوہ دیگر محکمہ کے عہدیدار بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اطفال کے مسائل کے متعلق اوپن بنچ میں نمائندگیاں کی جاسکتی ہے ۔
شیخ شبیر نظام آباد بی جے پی اقلیتی سیل نائب صدر نامزد
آرمور ۔ حلقہ اسمبلی آرمور کے ماکلور منڈل دیہات گونجلی سے تعلق رکھنے والے شیخ شبیر کو ضلع نظام آباد اقلیتی مورچہ نائب صدر کے عہدے پر نامزد کرنے پر حلقہ اسمبلی آرمور بی جے پی پارٹی پی ونئے کمار ریڈی نے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر شیخ شبیر نے کہا کہ مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے عہدے پر فائز کیا گیا۔ انہوں نے بھرپور تعاون کا اظہار خیال کیا۔
