حیدرآباد ۔ یکم / اکٹوبر (شاہنواز بیگ) ضلع ورنگل کے مولوگ علاقے میں آج شام موسلادھار بارش اور ہواؤں کے سبب منگاپیٹ علاقے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ۔ جس میں کے جیوتی 35 سالہ کی موت واقع ہوئی اور پولیس ذرائع کے مطابق مولوگ منڈل کے متوطن کے جیوتی 35 سالہ اور اس کے ہمراہ لکشمی 30 سالہ اور تروملا 20 سالہ کھیتی باڑی کے کام میں مصروف تھے اچانک جیوتی کے سر پر بجلی گرنے سے وہ برسرموقعہ ہلاک ہوگئی اور اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے ۔ جنہیں مولوگ کے سرکاری دواخانے کو منتقل کردیا گیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی خواتین کی حالت کافی نازک ہے جنہیں بہتر علاج کیلئے ضلع ورنگل کے ایم جی ایم دواخانہ منتقل کردیا جائے گا ۔ مذکورہ متاثرین کی امداد کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ اس واقعہ سے آس پاس کے علاقوں کے لوگوںمیں ڈر و خوف پایا جارہا ہے ۔ پولیس نے اس واقعہ کو لیکر ایک تحقیقات شروع کردی ۔