ضلع وقارآبادمیں ڈرائیور امپارمنٹ پروگرام کے تحت 18 اور 19 اگست کو انٹرویو

   

حیدرآباد۔ ضلع وقارآباد اقلیتی بہبود آفیسر ایس موتی لال کے بموجب اقلیتی مائناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے ڈرائیور امپاورمنٹ پروگرام کے تحت ضلع وقارآباد کے اقلیتی طبقہ کے بیروزگار نوجوانوں سے نومبر 2019ء میں درخواستیں وصول کی گئی تھی جس میں ضلع وقارآباد سے جملہ668 درخواستیں وصول ہوئی تھیں۔ انٹرویو کورونا وباء کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔ درخواست گزاروں کو انٹرویو اور اسنادات کی جانچ کیلئے 18 اور 19 اگست 2020ء کو مدعو کیا جارہا ہے۔ انٹرویو کا مقام تلنگانہ مائناریٹی ریسیڈنشل اسکولس (بوائز) شبو ریڈی پیٹ وقارآباد ہے۔ تمام درخواست گزاروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ انٹرویو کے دن اپنے اصلی اسنادات سے آدھار، پیان کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، تعلیمی قابلیت کے اسناد، انکم سرٹیفکیٹ ان تمام کے دو سیٹس فوٹو کاپی کے ساتھ تشریف لائیں۔ درخواست داخل کئے ہوئے آن لائن جنریٹیڈ فارم بھی ضرور لائیں۔ امیدوار کا انتخاب ، انٹرویو اور اسنادات کی جانچ پر ہوگا۔ وقارآباد اور کوڑنگل اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے تمام امیدوار 18 اگست 2020ء اور تانڈور، پرگی اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے تمام امیدوار 19 اگست 2020ء کو تلنگانہ مائناریٹی ریسیڈنشیل اسکول (بوائز) شبوریڈی پیٹ وقارآباد میں انٹرویو کیلئے تشریف لائیں۔ انٹرویو کے اوقات صبح 10:30 بجے تا شام 5:00 بجے ہوں گے۔